لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کے ساتھ غلط پارکنگ پر گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں ،ون وے کی خلاف کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کئے جائیں،

عدالت نے کہاکہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔