اسلام آباد(ای پی آئی )بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دیدیا ۔
مقامی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہوتی ہے جب ملزم ذاتی طور پرپیش ہوں۔
جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئے تھے، اب چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیا ہے،
شہباز گل کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ شہباز گل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں بھاگے نہیں۔
دوران سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔جبکہ شہباز گل کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں عدالت نے مسترد کردیں۔
شہباز گل نے سماعت سیشن عدالت میں روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔عدالت نے 31 جولائی کو شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔


