اسلام آباد(ای پی آئی )توہین الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف دائر درخواست نمٹادی گئی ۔
درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نےسماعت کی۔فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کی معافی پر کمیشن کے آرڈرکی کاپی فیصل چوہدری کو فراہم کردی گئی ۔
وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا اور انہیں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔


