اسلام آباد (ای پی آئی ) 190 ملین پاؤنڈز کیس میںاحتساب عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے عدالت میں بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے، پھر ہائیکورٹ جانا ہے، کل ہائیکورٹ جانا ہے، سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آگئی ہے، آگے چھٹیاں ہیں، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ یہ ہرتاریخ میں یہی کہتےہیں عبوری ضمانت کا کیس ہے ، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ انہیں کل کی تاریخ دے دیں، پیر 31 جولائی کی تاریخ ٹھیک ہے، خواجہ حارث بھی آجائیں گے۔
احتساب عدالت نے کہا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے اور عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔


