اسلام آباد (ای پی آئی )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںجماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جب فوج ہے، پولیس ہے، ایجنسیاں ہیں، پھر دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہوتی؟۔

انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں خودکش حملہ ہوا، ایک اے ایس آئی شہید ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں بھتہ خوری اور دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کو امن دیں وہ مزید خون نہیں دیکھنا چاہتے۔

سینیٹر مشتاق نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام امن کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، اسپیکر اس معاملے پر رولنگ دیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر عبدالاکبر چترالی نے ایوان میں شہداء کے لیے دعا کروائی۔

اس موقع پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معزز رکن کی تشویش بجا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے ہر سطح پر اقدام کیا جائے گا۔