اسلام آباد(ای پی آئی) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف کیطرف سے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،
حکمنامہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، حکمنامہعدالت کوبتایا گیا معاملہ سے متعلق مزیدمختلف درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں،
فریقین اس بات پر متفق ہے کہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو، ہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توشہ خانہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے،
چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ مقدمہ کا قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


