اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کی غیرموجودگی میں گواہوں کے بیانات پر جرح ہوئی،
ٹرائل حتمی مرحلے میں، جب تک فیصلہ نہیں ہوتا ٹرائل اسٹے ہو جائے، ہمیں آج انہوں نے کہاہے کہ، ناقابل ضمانت وارنٹ نکال دیں گے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ کیس قابل سماعت قراردینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،
چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث اورالیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا کررکھی ہے ۔


