رحیم یارخان (ای پی آئی)رحیم یارخان کے علاقے کچہ کشمور میں 6 ڈاکوں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس کے مطابق کچے کے علاقے کھروڑ میں ڈاکوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ڈی پی او رحیم یارخان کی سربراہی میں پولیس پارٹی کو بحفاظت نکالنے کے لیے 3 بکتر بند اور پولیس کی نفری روانہ ہو گئی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچے کے علاقے کھروڑ میں مبینہ مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پولیس کا مخبر ہلاک ہو گیا ہے۔


