اسلام آباد (ای پی آئی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)نے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے طلبا / فیکلٹی ممبران کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے
کیمٹی میں پرو وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ریکٹر، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، پرو وائس چانسلر، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی، لاہور پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، ریکٹر، امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز، لاہور پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور مشیر (پی اینڈ ڈی اینڈ فنانس)، ایچ ای سی ڈاکٹر ایم مظہر سعید شامل ہیں
کمیٹی کے تمام ممبران کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ رکن کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے
کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق الزامات سے متعلق مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کریں ،پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق سے متعلق تفصیلات معلوم کی جائیں ،
ٹی او آرز کے مطابق جنسی ہراسانی سے متعلق ایچ ای سی کی پالیسی کے نفاذ کا جائزہ لیا جائے ،اعلی تعلیم کے اداروں میں ہراساں کرنا اور اس کی انتظامیہ میں کوتاہی فیکلٹی کے خلاف اصلاحی اور تادیبی کارروائی تجویز کریں ٹی ،اکیس دنوں کے اندر ایچ ای سی کو تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں ۔
کمیٹی کے اراکین کے دیگر ذیلی اخراجات اور ٹی اے ڈی اے ایچ ای سی برداشت کرے گا۔
۔۔۔


