اسلام آباد (ای پی آئی )وفاقی دارالحکومت میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پزیر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈ گورچوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں واقعے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پراسرار واقعہ رونما ہوا، جس مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈ پلازے کی چوتھی منزل سے گرکرگور جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر مبینہ طور پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس میں مخالف حریف نے مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او لوہی بھیر کا کہنا ہے کہ میاں اللہ یار چار دیگر دوستوں کے ہمراہ سوسائٹی میں موجود تھےاس لیے واقعے کے فوری بعد چاروں دوستوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا پوسٹ مارٹم و تحقیقات میں صورتحال واضع ہوگی۔


