کراچی (ای پی آئی ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔
اس موقع پر زیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے،اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر سال بہتری لائیں جس سے لوگوں کو پریشانی کم ہو۔ اس وقت جو صورتِ حال ہے اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں۔
زیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ میں سیکیورٹی کی صورتِ حال مانیٹر کرنے آیا تھا،ہو سکتا ہےکہ کل حیدر آباد اور سکھر کے دورے پر جاؤں۔
انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں ہوئی،9اور 10محرم کو سکیورٹی کے باعث موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے، تاکہ لوگوں کو پریشانی کم ہو .


