اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک ا نصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائے گا،جس کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں۔

عمران خا ن کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں ہے،

وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کرلیں۔

تحریریحکم نامے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے لہذا اس وقت کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے جاتے ہیں۔