لاہور (ای پی آئی)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت کے معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی.

درخواست مشکور حسین نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب ، نگران وزیر اعلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تعلیمی درسگاہ ہیں جہاں فحش ویڈیوز کا افسوسناک سکینڈل سامنے آیا ہے ۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ فحش ویڈیوز کے سکینڈل میں یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے عدالت معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن یا ٹریبونل بنانے کا حکم دے ۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اس معاملے کی پراگرس رپورٹ طلب کر کے خود تحقیقات کی نگرانی کرے ۔