اسلام آباد(ای پی آئی) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف آڈیو لیکس کمیشن کیس میں دائر توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔

جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست وکیل ریاض حنیف راہی نے دائر کی تھی۔

وکیل ریاض حنیف راہی نے اپنی دائر درخواست واپس لے لی،جس کی بنیاد پرمعاملہ نمٹادیا گیا۔