اسلام آباد(ای پی آئی)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فل کورٹ ستمبر تک دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی چھٹیاں چل رہی ہیں، تمام ججز کی نجی مصروفیات بھی ہیں جو اس کیس کی وجہ سے معطل ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دو مواقعوں پر پہلے دیگر بینچز معطل کر کے فل کورٹ بنائی۔


