اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پارٹی رہنمائوں کے مطابق افتخار درانی کو رات گئے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بیٹے عماد درانی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افتخاردرانی کوبغیرایف آئی آراورورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔

فرخ حبیب نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افتخار درانی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر کے دروازے توڑ دیئے گئے۔

پارٹی کے دیگر رہنمائوں کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے اہلخانہ کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے۔افتخار درانی کا پی ٹی آئی کے شعبہ اطلاعات میں کلیدی کردار رہا ہے۔