اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیئے گئے، کیس کی اب تک کی سماعت کو زیر التوا کیس نہ سمجھا جائے۔
حکمنامے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر کسی اور بینچ کے سامنے کیس مقرر ہو سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت 4 اگست کو ہو گی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 2 اگست کو کیس کی سماعت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ممکن ہے یہ بینچ آئندہ سماعت پر دستیاب نہ ہو۔


