اسلام آباد(ای پی آئی )توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے حق دفاع ختم کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں ٹرائل کورٹ کا گزشتہ روزکا آرڈرکالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی۔

استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قراردے کرحق دفاع بحال کیا جائے۔

گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کے تمام گواہوں کو غیرمتعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظورکرلی تھی۔