لاہور (ای پی آئی ) جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 افراد کی ضمانتوں کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ عدم دستیاب ہوا تو کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی
جس کے سبب ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی بینچ کی دستیابی ممکن ہوتے ہی شروع ہو جائے گی۔


