اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل میں ملوث ہونے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے سابق وی سی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل سمیت تمام معاملات پر تفصیلی بحث ہوئی۔

چیئرمین کمیٹی سمیع الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ ڈی پی او محمد عباس نے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر اطہر محبوب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

سمیع الحسن گیلانی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس تحقیقات میں کمیٹی کی رہنمائی کریں۔