اسلام آباد (ای پی آئی) حکومت نے صرف دو دنوں میں 53 بل منظور کرائے، صدر نے منظوری نہ دی تو تمام بل قانون بنے بغیر ختم ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا

انھوں نے کہا کہ امید ہے صدر مملکت جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوں کی تھوک سیل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دنیا میں کسی اسمبلی کا 2 دن میں 53 بل پاس کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے، پی ڈی ایم حکومت ہی کو اسے بھگتنا پڑے گا۔