راولپنڈی (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصادف کے رہنماؤں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت دیگر کارکنوں کی جانب سے نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نےرہا کرنے کا حکم دے دیا ،

عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ان سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کے نظربندی آرڈر معطل کر دیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شہریار آفریدی کی کسی اور کیس میں گرفتاری روکنے کے لیے7 دن کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔