اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے جسٹس مظاہر اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کر لیا گیا،
جسٹس یحیٰی خان آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا عدالت کو ہائیکورٹ کی سماعت سے آگاہ کریں گے، گذشتہ سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا تھا آئندہ سماعت دستیاب بینچ کرے گا۔


