اوکاڑہ (ای پی آئی )دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا اور33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ واقعہ میں 7 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے الٹی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج کے جوان، پولیس اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اوکاڑہ کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،

انہوں نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔