اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس کی اپیلوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلوں کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے ضابطہ فوجداری کے ایک سیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون بالکل واضح ہے کہ جب تک مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

اسی بنیاد پر عدالت عظمیٰ نے توشہ خانہ کیس کی اپیلیں نمٹا دیں۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔