اسلام آباد(ای پی آئی )سانحہ باجوڑ کے شہدا اور زخمیوں کیلئےوفاقی حکومت نے امداد کا اعلان کردیا ہے ۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سانحہ باجوڑ کے شہدا کے ورثا کو 20،20لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ شدید زخمیوں کو 7لاکھ ،
معمولی زخمی افراد کو 5لاکھ روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ باجوڑ دھماکے میں 50سے زائد افراد جاں بحق اور 100سےز یادہ زخمی ہوئے تھے۔


