اسلام آباد (ای پی آئی ) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

جہلم ویلی کاٹ روڈ دلائی کے مقام پرمکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسلام آباد سمیت علاقوں سے آزاد کشمیر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مال بردار ٹرک راستے میں ہی پھنس جانے سے آزاد کشمیر میں نہ صرف اشیائے ضروریہ بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے محکمہ شاہرات آزاد کشمیر کو لینڈ سلائیڈ پر کام کرنے سے روک دیا۔