اسلام آباد (ای پی آئی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلٹ پروف گاڑیوں کی سپرداری کےلئے دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ملزم نامزد ہے،
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا لیکن گرفتاری نہیں ہو سکی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران 2 گاڑیاں اور اسلحہ بطور مال برآمد کیا۔


