راولپنڈی (ای پی آئی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کیا ہے ،
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشمیری شہدا کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔
بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج کے اشتعال انگیز اقدامات سے سلامتی کا بحران جاری ہے۔


