اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس جج ہمایوں دلاور کو واپس بھیجنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ،

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ ٹرائل معطل کرے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا اور کیس اسی جج کو واپس بھیج دیا جس پر ہمیں اعتراض ہے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس ہمارے خلاف فیصلہ دینے والے جج کو ہی واپس بھیج دیا،

اس پر ہمیں تحفظات ہیں۔ سیشن جج نے اگر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تو یہ خلاف قانون ہو گا۔