لاہور (ای پی آئی ) تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آ نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا۔

تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام ، انجنیئرنگ کی بدترین مثال ہے