لاہور (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا،

چیئرمین تحریک انصاف کو اغوا کیا گیا، پولیس کے پاس کوئی فیصلہ نہیں تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ آج ہی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے اور پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے۔ واضح رہے کہ عمران خان کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے حراست میں لیا ،

انہوں نے پولیس کو پرسکون حالت میں گرفتاری دی۔