لاہور(ای پی آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری اور ان کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے اور میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں ،
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے تھا ،امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے ،نفرتیں کم ہونی چاہئیںتاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں ،
انھوں نے کہا کہ چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنادے ،عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔


