لاہور( ای پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
وائرل ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولنے پر تھپڑ مارا ہے۔
اپنے موقف میں فردوس عاشق اعوان نے دعوی کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میں نے جس پر تشدد کیا یا بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کسی اور کے گھر کی ہے جس نے چوری کے معاملے پر مجھے ثالثی کے لیے بلایا تھا،
ویڈاپ لوڈ کرنے والے کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک کریمنل گینگ ہے جو لوگوں کے گھروں میں کام کرتا ہے، یہ گینگ جب پکڑا جاتا ہے تو پھر کسی نہ کسی طرح سے بلیک میل کرتا ہے۔


