اٹک (ای پی آئی ) اٹک جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو ملاقات کرنے سے روک دیا گیا ،

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے جیل کے باہر گاڑی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے،

اٹک کے سپرٹنڈنٹ اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے رابطہ کیا کہ ملاقات کی اجازت دی جائے مگر کوئی جواب نہیں آیا۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے حکام سے درخواست کی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی سائن کروانی ہے اور وکالت نامے بھی کروانے ہیں جو مختلف درخواستیں جمع کروانے کیلئے ضروری ہیں،

مختلف عدالتی احکامات کو چیلنج کرنا ہے مگر ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی