اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع بحال کرنے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی۔ اپیل پر سماعت 10اگست کو ہو گی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10اگست کو سماعت کرینگے۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا،
حق دفاع بحال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے ۔


