اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ،
نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے اور قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عمران خان کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے ۔


