لاہور(ای پی آئی )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف درخواست دائر کی گئی ۔
درخواست مقامی وکیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں انتہا کا اضافہ کردیا گیا، بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کا ہوگیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بجلی مہنگی ہونے سے غریب آدمی خودکشیاں کررہے ہیں، عدالت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری ختم کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں تین روپے سے 7.50 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا،
جس کے بعد بجلی کے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ نرخ 50 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔


