اسلام آباد (ای پی آئی)سینیٹر مشتاق احمد نے عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
قراردادمیں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین میں تفصیلی ،لازمی طریقہ کار دیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کااستحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کےاندر انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کیلییفوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بر ممکن مدد فراہم کریں۔


