راولپنڈی(ای پی آئی ) حساس ادارے میں توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔

حساس ادارے میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر اے ٹی سی میں پیش ہوئیں، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے کی،

اے ٹی سی نے سیمابیہ طاہر کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔عدالت نے کہاکہ مقدمہ میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا تھا،سیمابیہ طاہر کو بعد میں نیوٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا۔