لاہور (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام بنیادی حقوق اور اصولوں کو تباہ کیا گیا۔
ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہماری آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کا مقبول ترین لیڈرجعلی کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔


