اسلام آباد(ای پی آئی )الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا،
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے نااہل بھی قرار دیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔


