لاہور (ای پی آئی )پنجاب بھر ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ و رہا ہے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

صوبائی سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 1415 ہو گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 542 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ۔

صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 260 مریض رپورٹ ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 164 مریض رپورٹ ہوئے ، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 109 مریض رپورٹ ہوئے ۔