لاہور(ای پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی کی دوبارہ گرفتاری پر اہلیہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی ،
پرویز الٰہی کی اہلیہ کی جانب سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق درخواست پر سماعت کریں گے ۔
پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی تمام کیسوں میں ضمانت منظور کی،
عدالت نے نیب حراست سے بازیاب کراکے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرایا ،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو طلب کرکے تحریری حکم نامہ دیا،
عدالت نے پولیس افسران کو پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیا،دونوں پولیس افسران کی موجودگی میں چوہدری پرویز الٰہی کو اٹھایا گیا،
دونوں پولیس افسران نے عدالتی حکم کے برعکس چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظت نہیں کی ۔استدعا ہے عدالت ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔


