اسلام آباد (ای پی آئی ) فراڈ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چھٹی کے روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،
تفصیلات کے مطابق فراڈ کیس میں علی وزیر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیر سے وصول، جمع کی گئی رقم کی تفتیش کرنی ہے، رقم سے بنائی گئی پراپرٹی پر بھی علی وزیر سے تفتیش کرنی ہے، 8 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ آج سرکاری چھٹی ہے، میں بطور ڈیوٹی جج تعینات ہوں۔
علی وزیر کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ لگی ہے۔ پولیس علی وزیر کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرے اور ایک روزہ ریمانڈ کی درخواست قبول کر لی۔
واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں کل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا


