لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی طرف سے پریس کانفرنس چیئرمین پی ٹی آئی کے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک جیل میں عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں،

پی ٹی آئی وکلا کے بقول عمران خان بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے واضح ہو گیا کہ عمران خان این آر او چاہتا ہے اور اس کیلئے پیغامات بھیج رہا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشریٰ بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملیں اور مختلف لوگوں سے بھی ڈیل کیلئے ملاقاتیں کرتی رہیں۔

کچھ دن پہلے طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی شخص نے بھی دوست ممالک سے رابطے کئے۔

یہ شخصیت یقینا صدر علوی ہی ہو سکتے ہیں۔ عارف علوی اپنے منصب کا غلط استعمال کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو این آر او دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔