اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی کی جانب سے مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،

عدالت نے بغیر عدالت کو آگاہ کیے ایمان مزاری کی کسی کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا،

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہییں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔