لاہور(ای پی آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب سمیت دیگر اداروں کی طرف سے ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں،شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر نے خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں،

شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

جون 2022سے ابتک درجہ مقدمات ، انکوائریز کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تفصیلات فراہمی تک کسی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔