لاہور(ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب)نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ،
۔نیب اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا،
پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی، پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے،
سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ہائی کا حکم جاری کیا،پرویز الٰہی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں ۔


