اسلام آباد (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے بعد 3 ایم پی او کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں  دائر درخواست پر سماعت ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری پر ویز الٰہی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کر دیا ۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم معطل کر دیا اور فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی بازیابی کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا،جسٹس امجد رفیق کی عدم دستیابی کے باعث کیس جسٹس مرزا وقاص روف کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا،